ملک بھر میں بارشیں کب اور کہاں ہوں گی؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

When and where will rains occur across the country? Meteorological Department forecast
نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے آیندہ 12 سے 24 گھنٹوں میں موسلا دھار بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری کردیا۔
محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشترعلاقوں میں ایک بار پھر بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔
اسلام آباد میں گرج چمک کےساتھ ہونے والی بارش نے ایک مرتبہ پھر جل تھل ایک ایکردیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دیر، سوات اورمانسہرہ میں موسلادھاربارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ سانگھڑ، گھوٹکی، تھرپارکر،عمرکوٹ، ژوب، موسیٰ خیل اور بارکھان میں بھی بادل برسیں گے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود ہے اور بارش کا امکان ہے۔ پہاڑی علاقوں مری، گلیات اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ ہوگی جب کہ بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اورنشیبی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ ہے۔
آزاد کشمیر میں موسلا دھار بارشوں کا الرٹ جاری
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں میں موسلا دھار بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری کردیا ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق وادی نیلم، مظفرآباد، باغ، حویلی اور کوٹلی میں شدید بارش کا امکان ہے، جس سے شہری اور نشیبی علاقوں میں سیلاب جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔
این ڈی ایم اے کی جانب سے ندی نالوں کے قریب رہائشیوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے جب کہ شہریوں کو غیرضروری سفر سے گریز کا بھی کہا گیا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











