ہفتہ، 21-مارچ،2026
ہفتہ 1447/10/02هـ (21-03-2026م)

بارش کے باعث چھٹی لینے پر ساتھیوں نے شہری کو گھر میں گھس کر قتل کردیا

02 ستمبر, 2025 10:30

پتوکی میں بارش کے باعث چھٹی لینے پر ساتھیوں نے شہری کو گھر میں گھس کر قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ پتوکی میں پرانی منڈی مزمل بازار میں پیش آیا جہاں 4 افراد نے سجاد نامی شخص کو قتل کیا۔

مقتول کے بیٹے نے اپنے بیان میں کہا کہ ملزمان اور میرے والد اکٹھے ایک جگہ کام کرتے تھے، والد نے بارش کے باعث چھٹی کر لی تھی۔

ایف آئی آر میں بیٹے نے کہا کہ والد کے کام پر آنے سے انکار پر ملزمان نے گھر میں  گھس کر گولی مار دی۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ تفتیش جاری ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔