ہفتہ، 21-مارچ،2026
ہفتہ 1447/10/02هـ (21-03-2026م)

حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کردیا؛ نوٹیفکیشن جاری

02 ستمبر, 2025 15:31

پنجاب حکومت نے 6 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

پنجاب حکومت نے 12 ربیع الاول بروز ہفتہ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق تمام سرکاری دفاتر اس روز بند رہیں گے، جبکہ سول سیکرٹریٹ جو معمول کے مطابق ہفتہ کے روز بند ہوتا ہے، وہ بھی تعطیل کا حصہ ہوگا۔

صحت کے شعبے میں ایمرجنسی سروسز معمول کے مطابق جاری رہیں گی، تاہم اسپتالوں کے انتظامی دفاتر اور او پی ڈیز بند رہیں گی۔

 یہ تعطیل حضور اکرم ﷺ کی ولادت کی سالگرہ کی مناسبت سے ہر سال دی جاتی ہے، اور اس موقع پر صوبے بھر میں مختلف مذہبی اور ثقافتی تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا تھا کہ عید میلاد النبی ﷺ 6 ستمبر بروز ہفتہ کو منائی جائے گی۔ اس طرح پاکستانی عوام ہفتہ اور اتوار کے دو دنوں پر مشتمل تعطیلات سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔