ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

Good News for Those Wishing to Obtain a Driving License
راولپنڈی میں شہریوں کی سہولت کے پیش نظر مختلف علاقوں میں موبائل لائسنس وینز کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ ان وینز کے ذریعے شہری بآسانی اپنا ڈرائیونگ لائسنس بنوا سکیں گے۔
جاری کردہ شیڈول کے مطابق یکم ستمبر بروز پیر موبائل لائسنس وین راجہ بازار نزد فورا چوک پر موجود رہی، جبکہ 2 ستمبر بروز منگل یہ وین سکوٹ گاؤں، تحصیل کلر سیداں میں شہریوں کو سہولیات فراہم کررہی ہے جبکہ 3 ستمبر کو موبائل وین کوری دولال گاؤں، تحصیل گوجر خان پہنچے گی۔
مزید شیڈول کے مطابق 4 ستمبر کو وین دوبارہ راجہ بازار نزد فورا چوک پر ہوگی، جبکہ 5 ستمبر بروز جمعہ جھاور اپکٹ، دھممیال کیمپ میں شہری لائسنس بنوا سکیں گے۔ 7 ستمبر بروز اتوار، صرف رکشہ ٹیسٹ کے لیے موبائل وین اولڈ واران ڈپو صدر میں موجود ہوگی۔
اسی سلسلے میں 9 ستمبر بروز ہفتہ شہری گلزار قائد، اولڈ ایئرپورٹ روڈ پر جا کر ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
حکام کے مطابق موبائل لائسنس وینز کا مقصد شہریوں کو ان کی دہلیز پر سہولیات فراہم کرنا اور لائسنس کے حصول میں آسانی پیدا کرنا ہے۔ شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ قومی شناختی کارڈ اور دیگر مطلوبہ دستاویزات کے ہمراہ مقررہ تاریخوں پر ان مراکز کا رخ کریں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











