ہفتہ، 21-مارچ،2026
ہفتہ 1447/10/02هـ (21-03-2026م)

کراچی میں اتوار سے موسلادھار بارش کی پیشگوئی؛ اربن فلڈنگ کا خدشہ

02 ستمبر, 2025 17:56

کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں آئندہ چند روز کے دوران تیز بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جس سے شہر قائد میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق خلیج بنگال میں موجود ہوا کا دباؤ ایک بارش برسانے والا سسٹم تشکیل دے رہا ہے جو 7 سے 11 ستمبر کے دوران سندھ کے مختلف علاقوں پر اثرانداز ہو سکتا ہے۔

ماہرینِ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس موسمی سسٹم کے تحت ہلکی سے تیز بارش کا امکان موجود ہے، جس میں کراچی بھی شامل ہے۔ شہریوں کو ممکنہ بارشوں کے پیشِ نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

موسمیات حکام کا کہنا ہے کہ اگر شہر میں تیز بارش ہوئی تو اربن فلڈنگ یعنی شہری علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خطرہ بھی موجود ہے جس سے خاص طور پر کراچی شدید متاثر ہو سکتا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔