ملازمتیں ہی ملازمتیں؛ پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری، تنخواہ 50 ہزار سے 3.5 لاکھ روپے تک؛ اپلائی کیسے کریں؟ جانیے

Jobs Galore: Big News for Pakistanis – Salaries Ranging from 50,000 to 350,000 Rupees; How to Apply? Find Out Here
پنجاب حکومت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن میں مختلف آسامیوں پر بھرتیوں کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت اہل امیدواروں سے 25 ستمبر 2025 تک درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔
وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اس حوالے سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواہشمند افراد آن لائن درخواست جمع کروا کر محکمے کا حصہ بن سکتے ہیں۔
ان آسامیوں کے لیے عمر کی حد 40 سے 65 سال مقرر کی گئی ہے، جبکہ تنخواہیں 50 ہزار روپے سے لے کر 3 لاکھ 50 ہزار روپے ماہانہ تک رکھی گئی ہیں۔ درخواست دہندگان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آن لائن فارم جمع کروانے کے بعد اس کی دستخط شدہ ہارڈ کاپی، ہمراہ سی وی، قومی شناختی کارڈ، تعلیمی و پیشہ ورانہ اسناد اور حالیہ تصاویر کے ساتھ 26 ستمبر شام 5 بجے تک بذریعہ رجسٹرڈ کورئیر یا پوسٹ مقررہ پتے پر بھیجیں۔
درخواستوں پر غور صرف اسی صورت میں کیا جائے گا جب متعلقہ پوسٹ کے مطابق فیس جمع کروائی گئی ہو۔ فیس اسٹیٹ بینک آف پنجاب کے اکاؤنٹ نمبر 6580045615700054 (برانچ کوڈ 0320) میں جمع کروائی جا سکتی ہے، جو ڈائریکٹر جنرل اور ڈائریکٹر کے لیے 2000 روپے، ڈپٹی ڈائریکٹر کے لیے 1500 روپے اور دیگر اسامیوں (جیسے اسسٹنٹ ڈائریکٹر، ریسرچ اسسٹنٹ، نیٹ ورک اسسٹنٹ، اکاؤنٹنٹ) کے لیے 1000 روپے مقرر ہے۔
ہر پوسٹ کے لیے علیحدہ درخواست دینا ہوگی اور لفافے پر متعلقہ پوسٹ کا نام واضح طور پر درج ہونا چاہیے۔ سرکاری ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی درخواستیں متعلقہ محکمے کی اجازت (NOC) کے ساتھ جمع کروائیں۔ درخواست دہندگان کا پنجاب کا ڈومیسائل ہونا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔ صرف شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں کو تحریری ٹیسٹ یا انٹرویو کے لیے مدعو کیا جائے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











