ہفتہ، 21-مارچ،2026
ہفتہ 1447/10/02هـ (21-03-2026م)

پاک فوج اور سول انتظامیہ کا دربار صاحب کرتارپور میں بحالی کا کام جاری

02 ستمبر, 2025 14:00

پاک فوج اور سول انتظامیہ کا دربار صاحب کرتارپور میں بحالی کا کام جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیلاب کے دوران دربار صاحب کرتارپور کو شدید نقصان پہنچا تھا، فیلڈ مارشل نے دربار صاحب کرتارپور کے دورے پر جلد مکمل بحالی کی یقین دہانی کروائی تھی۔

 فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر دربار صاحب کرتارپور کی بحالی کا کام شروع کیا گیا، پاک فوج اور سول انتظامیہ کی جانب سے دربار صاحب کرتارپور میں پانی کی فوری نکاسی کی گئی۔

دربار صاحب کرتارپور میں پانی کی نکاسی کے بعد صفائی کا عمل  تیزی سے مکمل کیا جارہا ہے۔

کرتارپور انتظامیہ اور سکھ برادری نے پاک فوج اور سول انتظامیہ کو بروقت کارروائی پر خراج تحسین پیش کیا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔