بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

وزیر اعظم شہباز شریف سے روسی صدر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق

02 ستمبر, 2025 17:30

بیجنگ: وزیراعظم شہباز شریف سے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے ملاقات کی، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیاگیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان روس کے بھارت کے ساتھ تعلقات کا احترام کرتا ہے، لیکن پاکستان بھی روس کے ساتھ مضبوط تعلقات استوار کرنا چاہتا ہے جو خطے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اہم ہوں گے۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ روس سے تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے خواہشمند ہیں۔

اس موقع پر روسی صدر پیوٹن نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو نومبر میں روس کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں۔

 روسی صدر پیوٹن نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر اظہار افسوس بھی کیا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔