فتنہ الہندوستان کے خوارج کی ایف سی ہیڈ کوارٹرز میں داخلے کی کوشش ناکام

Operation in Khuzdar; 14 terrorists of Fitna-ul-Hindustan killed
راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے خوارج کی ایف سی ہیڈ کوارٹرز میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بنوں میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے ایف سی ہیڈ کوارٹرز پرحملہ کرتے ہوئے بارود سے بھری گاڑی عمارت کی بیرونی دیوار سے ٹکرادی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی میں 5خوارج کو ہلاک کر دیا جبکہ دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 6جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ شہدا میں پاک فوج اور ایف سی کے اہلکار شامل ہیں جبکہ خودکش دھماکے میں 3شہری زخمی ہوئے ہیں، علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











