ملک ریاض سے متعلق تشویش ناک خبر آگئی
Alarming news has come regarding Malik Riaz.
کراچی نیب کورٹ میں ملک ریاض سمیت دس ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کے کیس پر سماعت کی۔ ساڑھے 17 ہزار ایکڑ زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کے ریفرنس کی سماعت عدالت نے دوبارہ ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
کیس میں ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نے ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کیلئے درخواست دائر کردی۔
کراچی کی نیب کورٹ میں ساڑھے 17 ہزار ایکڑ زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کے ریفرنس کی سماعت کے دوران عدالت نے ملک ریاض، زین ملک، علی ریاض سمیت 10 ملزموں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کی ہدایت کردی۔
عدالت نے کہا کہ مفرور ملزموں کے خلاف زیر دفعہ 87 اور 88 کی کارروائی کا آغاز کیا جائے۔
ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل ستار اعوان نے ملزموں کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کیلئے درخواست دائر کردی۔ انھوں نے موقف اختیار کیا کہ مقدمے میں نامزد تمام ملزموں کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دیا جائے۔
عدالت نے نیب کی درخواست پر ملزموں کو نوٹس جاری کردیے، ملک ریاض سمیت 10 مفرور ملزموں کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ ملزمان کو گرفتار کرکے 7 اکتوبر کو عدالت میں پیش کیا جائے۔
واضح رہے کہ قائم علی شاہ سمیت 4 ملزموں نے ہائیکورٹ سے حکم امتناعی حاصل کر رکھا ہے، ملزموں پر سپرہائی وے کے قریب 17 ہزار ایکڑ زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کا الزام ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










