کرم میں مسافر گاڑی پر فائرنگ، 6 افراد جاں بحق
کرم میں مسافر گاڑی پر فائرنگ، 6 افراد جاں بحق
لوئر کرم کے علاقے احمد خان کلے میں نامعلوم مسلح افراد نے مسافر گاڑی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ اُس وقت پیش آیا جب پاڑہ چمکنی سے صدہ جانے والی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ حملہ آوروں نے خودکار ہتھیاروں کا استعمال کیا، جاں بحق افراد کی لاشیں قریبی اسپتال منتقل کردی گئیں۔
واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی انجینیئر حمید حسین نے کہا کہ احمد خان کلے جیسے پرامن علاقے میں یہ واقعہ افسوسناک اور تشویشناک ہے، جس کا مقصد علاقے میں بدامنی پھیلانا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام ان سازشوں کو ناکام بنائیں اور قیامِ امن کے لیے ریاستی اداروں کا ساتھ دیں۔
ادھر طوری بنگش قبائل کے رہنماؤں نے بھی حملے کی مذمت کی ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر تحقیقات کی جائیں اور ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










