عالمی بینک کی طرف سے پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
Great news for Pakistan from the World Bank
سیلاب سے متاثرہ پاکستان کے لیے اچھی خبر آگئی۔ عالمی بینک پاکستان کو رواں مالی سال مختلف منصوبوں کے لیے 2 ارب ڈالر سے زائد قرض دے گا۔
اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق قرض انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن اور انٹرنیشنل بینک فار ری کنسٹرکشن کے ذریعے دیا جائے گا۔
دستاویز کے مطابق پاکستان میں عالمی بینک کی فنڈنگ کے ذریعے 57 مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے، جن کی مجموعی لاگت 16.6 ارب ڈالر ہے۔
اقتصادی امور ڈویژن کا کہنا ہے کہ منصوبوں کا تعلق زراعت، پانی، توانائی، فنانس، ریونیو، مواصلات، دیہی و شہری ترقی، ہیومین کیپٹل، سوشل سروسز اور گورننس سے ہے۔
عالمی بینک گزشتہ سات سال میں پاکستان کو 11 ارب 84 کروڑ ڈالر فراہم کر چکا ہے، جن میں سب سے زیادہ 1.96 ارب ڈالر توانائی کے شعبے کے لیے دیئے گئے ۔ مالی سال 25-2024ء میں 1 ارب 80 کروڑ ڈالر قرضہ دیا گیا۔
حکام کے مطابق عالمی بینک آنے والے برسوں میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے مزید فنڈز بھی جاری کرے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










