بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

بھارت نے پاکستان کو دریائے ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب سے آگاہ کردیا

03 ستمبر, 2025 14:00

بھارت نے پاکستان کو دریائے ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب سے آگاہ کردیا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن نے دریائے ستلج میں سیلاب کے حوالے سے پاکستان کو مطلع کیا جس کے بعد وزارت آبی وسائل نے فلڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔

بھارتی ہائی کمیشن کے مراسلے کے مطابق دریائے ستلج میں ہریکے زیریں اور فیروز پورزیریں میں اونچے درجے کے سیلاب کی اطلاع ہے۔

بھارتی ہائی کمیشن کے مراسلے میں دریائے توی میں مقبوضہ جموں کے مقام پر بھی اونچے درجے کے سیلاب کی اطلاع دی گئی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔