ضلع کرم میں دیر پا قیام امن میں پاک فوج کا مثبت کردار
Pakistan Army's positive role in establishing lasting peace in Kurram district
کوہاٹ میں پاک فوج کے زیر اہتمام ضلع کرم میں دیرپا قیام امن کیلئے بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
کانفرنس میں علامہ ڈاکٹر مفتی راغب حسین نعیمی اور جی او سی 9، علمائے کرام ،سول انتظامیہ ،مشران اور دیگر ایک سو بیس عمائدین و طلبا نے شرکت کی۔
اہل سنت اور اہل تشیع علمائے کرام نے پاکستان کیلئے اتحاد، امن، معافی اور محبت کی اہمیت پر زور دیا، جی او سی نے کرم میں امن برقرار رکھنے پر قبائلی عمائدین کے کردار کو سراہا۔ جی او سی نے بھائی چارے اور امن معاہدوں کی تکمیل پر زور بھی دیا۔
کانفرنس میں کمشنر کوہاٹ نے اسلحہ، بنکروں کے خاتمے اور کوہاٹ امن معاہدے کے نفاذ پر زور دیااس دوران علما نے مشترکا اعلامیہ جاری کردیا۔
علمائے کرام کے مشترکہ "اعلامیہ برائے بین المسالک ہم آہنگی” کے مطابق کرم میں پائیدار امن کیلئے علما، انتظامیہ، مشران اور دیگر عمائدین کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا ۔
اجلاس میں شرکا نے ضلع کرم میں ہم آہنگی اور استحکام یقینی بنانے کیلئے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا اعلامیے کے مطابق اسلام ہمیں باہمی بھائی چارے، محبت ،ایک دوسرے کا احترام اور اخوت کا درس دیتا ہے۔
تمام شریک علما متفق ہیں کہ ترقی اور خوش حالی کا حل اتحاد، اتفاق اور باہمی رواداری میں مضمر ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ مذہب میں معاشرے کی بنیاد ہم دردی، رحم دلی اور اچھے سلوک پر مبنی ہے اختلافِ رائے کو دشمنی کا ذریعہ بنانا، اسلام کے اصولوں اور تعلیمات کے منافی ہے۔
اعلامیے میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ بطور مسلمان کسی بھی قسم کی شدت پسندی اور بد امنی کی بھرپور مذمت ہم سب پر لازم ہے۔ امن و امان کے قیام میں ریاستی اداروں کا ساتھ دینا ہم سب کا دینی فریضہ ہے علما اور شہری مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیں اور امن معاہدے کی پاسداری یقینی بنائیں۔
کانفرنس میں کہا گیا کہ شہری امن کیلئے مورچوں کو مسمار کرنےاور غیر قانونی ہتھیاروں کو جمع کرانے پر تعاون کریں کرم کے شہری شرپسند عناصرکے خلاف قانونی کارروائی کرنے میں اپنا بھرپور تعاون کریں۔
پاک فوج کے زیر اہتمام علما کانفرنس کو شرکا کی جانب سے خوب سراہا گیا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










