ہفتہ، 21-مارچ،2026
ہفتہ 1447/10/02هـ (21-03-2026م)

پاک فوج کا عزم ناقابلِ شکست، پنجاب کے متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے میں مصروف عمل

03 ستمبر, 2025 10:10

پنجاب میں پاک فوج کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج نے سیکڑوں متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا۔

پاک فوج کی کھولڑہ پوائنٹ، ہسووالی، بدھوانہ،جھنگ اور چنیوٹ میں ریلیف کارروائیاں جاری ہیں۔

پاک فوج کے جوانوں نے کشتیوں کے ذریعے متاثرین کو ریسکیو کیا، پاک فوج کے امدادی کیمپس میں کپڑے، راشن اور ادویات کی فراہمی بھی جاری ہے۔

سیلاب متاثرین کے لیے فری میڈیکل کیمپس بھی قائم کیے گئے، جہاں پاک فوج کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف دن رات بلا معاوضہ علاج اور ادویات فراہم کر رہے ہیں۔

بزرگ، خواتین اور بچوں سمیت سیکڑوں متاثرین محفوظ مقامات پر منتقل کیے گئے، سیلاب متاثرین نے پاک فوج کے کردار کو بے حد سراہا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔