آڈٹ رپورٹس کیوں پارلیمنٹ سے واپس بھجوائی گئیں، جی ٹی وی نیوز نے پتہ لگا لیا
اسلام آباد: آڈٹ رپورٹس کیوں پارلیمنٹ سے واپس بھجوائی گئیں، جی ٹی وی نیوز نے معاملے کا پتہ لگا لیا۔
ذرائع کے مطابق اسپیکر کو بائی پاس کرنے کی کوشش کی گئی جسے ناکام بنایا گیا جبکہ معاملہ وزیراعظم شہباز شریف تک پہنچ گیا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ اسپیکر کی منظوری کے بغیر آڈٹ رپورٹس پیش کرنے کی کوشش کی گئی، قومی اسمبلی اجلاس کا حتمی ایجنڈا اسپیکر کی منظوری سے فائنل ہوتا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزارت پارلیمانی امور سے بھی رائے نہیں لی گئی جو کہ لازمی تھی، اسپیکر کے علم میں معاملہ آیا تو آڈٹ رپورٹس کا معاملہ ایجنڈے سے نکلوا دیا۔
ذرائع اسمبلی کے مطابق آڈیٹر جنرل براہ راست آڈٹ رپورٹس ایوان میں پیش نہیں کرسکتا، اسپیکر اور وزارت کو بائی پاس کیا گیا، تحریک استحقاق بھی آسکتی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










