بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

سیلابی صورتحال؛ تعلیمی اداروں سے متعلق اہم فیصلہ ہوگیا

04 ستمبر, 2025 14:19

سیالکوٹ میں یکم ستمبر سے 5 ستمبر تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کا سابق حکم واپس لے لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی نے نوٹیفیکشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق اب یہ حکم صرف سرکاری اسکولز پر لاگو ہوگا، پرائیویٹ اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز معمول کےمطابق کھلے رہیں گے۔

واضح رہے کہ پنجاب میں تباہ کن سیلاب نے بستیوں کی بستیاں اُجاڑ ڈالیں۔ 46 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی گئی ۔20 لاکھ سے زائد متاثر ہیں۔ صورتحال کے پیش نظر متعدد اضلاع میں اسکولوں کی بندش میں توسیع کا اعلان کیا گیا تھا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔