چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد کا دورہ قطر
راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے قطر کا دورہ کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم سے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد نے قطر کے نائب وزیر اعظم شیخ سعود بن عبدالرحمان سے ملاقات کی جبکہ جنرل ساحر شمشاد سے دفاعی امور کے وزیر لیفٹیننٹ جنرل جاسم محمد احمد کی بھی ملاقات ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل جاسم محمد قطر کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف بھی ہیں، ملاقاتوں میں علاقائی سلامتی، عالمی امن کیلئے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد نے دونوں ممالک میں تاریخی برادرانہ تعلقات کا ذکر کیا، دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کا جائزہ لیا گیا۔
قطری قیادت نے علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا جبکہ دہشت گردی کیخلاف پاک فوج کی قربانیوں اور پیشہ ورانہ مہارت کو بھی سراہاگیا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










