اسلام آباد، خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
Earthquake tremors felt in Islamabad, various cities of Khyber Pakhtunkhwa
اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
پشاور ایبٹ آباد، مالاکنڈ، مردان، ہنگو میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ نوشہرہ، بٹگرام، سوات، باجوڑ، مہمند، بونیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
اٹک، میانوالی، گوجرانوالہ میں بھی زلزلے کےجھٹکے محسوس کیے گئے اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد گرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 5.9 اور گہرائی 111 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں زلزلے سے کسی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










