بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

سرکاری ملازمت کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری؛ درخواست کا طریقہ اور تمام معلومات جانیں

04 ستمبر, 2025 14:13

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے مختلف تعلیمی بورڈز میں اہم عہدوں پر نئی اسامیوں کا اعلان کیا ہے۔

ان عہدوں میں چیئرمین، سیکرٹری اور کنٹرولر آف ایگزامینیشن شامل ہیں جو انٹرمیڈیٹ و سیکنڈری ایجوکیشن کے بورڈز میں تعینات کیے جائیں گے۔

ابتدائی و ثانوی تعلیم کے محکمے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسامیوں پر درخواست دینے کے اہل افراد میں اسٹیبلشمنٹ ڈپارٹمنٹ، ابتدائی و ثانوی تعلیم ڈپارٹمنٹ اور ہائر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے مستقل ملازمین شامل ہیں۔ یہ تقرریاں ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر کی جائیں گی۔

اعلان کے مطابق چیئرمین کی اسامی بی آئی ایس ای ایبٹ آباد اور ملاکنڈ کے لیے، سیکرٹری کی اسامی بی آئی ایس ای بنوں اور سوات کے لیے جبکہ کنٹرولر آف ایگزامینیشن کی اسامی بی آئی ایس ای بنوں کے لیے دستیاب ہے۔

امیدواروں کے لیے لازمی قرار دیا گیا ہے کہ وہ مطلوبہ بی پی ایس گریڈ میں مستقل سرکاری ملازم ہوں، درخواست کی آخری تاریخ تک ان کی عمر 56 برس سے کم ہو، اور ان کے خلاف کسی قسم کی محکمانہ کارروائی زیر التوا نہ ہو۔

انتخاب کے لیے ایک جامع میرٹ سسٹم ترتیب دیا گیا ہے جس میں امیدواروں کے پیشہ ورانہ تجربے، متعلقہ تربیت، تعلیمی قابلیت اور کارکردگی کے جائزے کو مدنظر رکھا جائے گا۔

مزید برآں انٹرویو کے دوران امیدواروں کی تکنیکی مہارت، قیادت کی صلاحیت، طرزِ حکمرانی، ابلاغی صلاحیت اور مسائل حل کرنے کی قابلیت کو پرکھا جائے گا۔

محکمہ تعلیم نے خواہش مند امیدواروں پر زور دیا ہے کہ وہ بروقت درخواستیں جمع کرائیں تاکہ تعلیمی شعبے کی ترقی اور اصلاحات میں مؤثر کردار ادا کیا جا سکے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔