مریم نواز کو سوشل میڈیا پر پورٹیبل واش روم کی تصویر شیئر کرنے پر تنقید کا سامنا
لاہور: پنجاب میں حالیہ بارشوں اور سیلاب نے کئی علاقوں میں تباہی مچا دی ہے۔ اس مشکل گھڑی میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ایک نئی تنازعے میں پھنس گئی ہیں۔
مریم نواز نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر تصویر شیئر کی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ حکومت نے سیلاب متاثرین کے لیے چنیوٹ میں "جدید پورٹیبل واش رومز” لگائے ہیں۔
لیکن تصویر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر تنقید شروع ہوگئی۔ صارفین نے دعویٰ کیا کہ مریم نواز کی طرف سے پوسٹ کی گئی تصویر دراصل پرانی ہے۔ کچھ صارفین نے ثبوت کے طور پر 2023 میں OLX پر موجود اسی پورٹیبل واش روم کی تصویر بھی دکھائی۔ اس اشتہار میں قیمت ایک لاکھ پچھتر ہزار روپے درج تھی۔
سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل
صارفین نے سخت الفاظ میں اپنے خیالات ظاہر کیے۔ ایک صارف نے لکھا: "یہ تصویر 2023 کی ہے جو OLX پر موجود تھی، اور اب مریم نواز نے یہی تصویر 2025 کے سیلاب ریلیف کی کہانی بنا دی۔”
ایک اور صارف نے کہا کہ یہ سب ایک "فراڈ” ہے۔ کسی نے اسے عوام کے ساتھ "تماشہ” قرار دیا۔ کئی لوگوں نے سوال اٹھایا کہ کیا واقعی حکومت نے متاثرین کے لیے کوئی عملی قدم اٹھایا ہے یا صرف پرانی تصویریں شیئر کر کے ریلیف کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










