علیمہ خان پر دو لڑکیوں کا انڈوں سے حملہ
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان پر اڈیالہ جیل کے باہر دو لڑکیوں نے انڈوں سے حملہ کردیا۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب علیمہ خان میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں۔
واقعے کے فوری بعد پولیس نے دونوں لڑکیوں کو قابو کر کے اڈیالہ چوکی منتقل کر دیا گیا، انڈا پھینکے جانے کے دوران وہاں شور شرابا بھی ہوا۔
علیمہ خان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں کسی حملے کی پرواہ نہیں، ہمیں پہلے ہی اندازہ تھا کہ اس طرح کے واقعات ہوسکتے ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









