بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

پنجاب میں مون سون کے دسویں اسپیل کا الرٹ جاری

05 ستمبر, 2025 13:00

پنجاب میں مون سون بارشوں کے دسویں اسپیل کا الرٹ جاری کردیا گیا جس کے دوران طوفانی بارشوں اور فلیش فلڈنگ کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ (پی ڈی ایم اے) کے مطابق 6 سے 9 ستمبر کے دوران صوبے کے مختلف اضلاع میں شدید بارشیں متوقع ہیں۔

راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، جہلم، چکوال، گوجرانوالہ، لاہور اور سیالکوٹ میں بارشیں برسنے کا امکان ہے، جبکہ نارووال، حافظ آباد، اوکاڑہ، ساہیوال، قصور، سرگودھا، میانوالی، ڈیرہ غازی خان، ملتان اور راجن پور بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خاص طور پر 7 سے 9 ستمبر کے دوران ڈیرہ غازی خان کی رودکوہیوں میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے خبردار کیا کہ دریائے راوی، چناب اور ستلج میں پانی کی سطح بلند ہونے سے سیلابی حالات پیدا ہوسکتے ہیں، جبکہ بڑے شہروں میں ندی نالوں کے بپھرنے کا بھی خطرہ موجود ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔