بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

ایک اور عام تعطیل کا اعلان؛ نوٹیفکیشن جاری

05 ستمبر, 2025 11:00

بلوچستان حکومت نے 6 ستمبر کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

بلوچستان حکومت نے 6 ستمبر کو یومِ دفاع پاکستان اور 12 ربیع الاول کی مناسبت سے صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق اس موقع پر یومِ دفاع اور عید میلاد النبیﷺ کی تقریبات منعقد کی جائیں گی، جبکہ تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔

دوسری جانب سندھ حکومت نے بھی عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر دو روزہ عام تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 5 اور 6 ستمبر کو صوبے بھر میں سرکاری و نجی دفاتر، تعلیمی ادارے اور دیگر ادارے بند رہیں گے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔