پاکستان سے امریکا جانے والے مسافروں کیلئے بڑی خبر آگئی
Big news for passengers traveling from Pakistan to the United States
پاکستان سے امریکا کے لیے براہ راست پروازیں دوبارہ شروع کرنے کے حوالے سے اہم خبر آگئی ہے۔
پاکستان سے امریکا کے لیے براہ راست پروازوں کی بحالی کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے تحت امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) کی ایک ٹیم 6 ستمبر کو پاکستان پہنچے گی۔ یہ دورہ کئی سالوں کے بعد پہلی بار ہو رہا ہے اور اس کا مقصد پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (CAA) کے مختلف شعبوں کا آڈٹ کرنا ہے، تاکہ امریکا کے لیے براہ راست پروازوں کی بحالی کی راہ ہموار کی جا سکے۔
ذرائع کے مطابق امریکی ٹیم پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کرے گی اور آڈٹ کے دوران لائسنس امتحانات، فلائٹ اسٹینڈرڈز، ایئر وردی نیس اور اسٹیٹ سیفٹی جیسے اہم شعبوں کا جائزہ لے گی۔ اس سلسلے میں ڈی جی سول ایوی ایشن کی ہدایت پر تمام متعلقہ شعبہ جات نے آڈٹ کے لیے تیاری مکمل کر لی ہے۔
اس پیش رفت کو امریکا کے لیے براہ راست پروازوں کی بحالی کی جانب ایک بڑا قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ اگر یہ آڈٹ کامیاب رہا تو پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (PIA) سمیت دیگر قومی ایئرلائنز کو امریکا کے لیے دوبارہ پروازیں شروع کرنے کی اجازت ملنے کا قوی امکان ہے، جس سے قومی فضائی شعبے کو نئی زندگی مل سکتی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









