حکومت کا انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ
Government decides to suspend internet services
بلوچستان حکومت نے 12 ربیع الاول کے موقع پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر صوبے بھر میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ کے توسط سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو باقاعدہ طور پر ہدایت نامہ ارسال کر دیا گیا ہے، جس کے تحت صوبے میں 5 ستمبر کی شام 5 بجے سے لے کر 6 ستمبر کی رات 9 بجے تک تھری جی اور فور جی موبائل انٹرنیٹ سروس بند رہے گی۔
مزید برآں، نوشکی، خضدار، مستونگ، سبی اور کوئٹہ میں پی ٹی سی ایل اور این ٹی سی کی وائرلیس انٹرنیٹ سروس بھی معطل رکھنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام عوامی اجتماعات کے دوران کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے بچنے اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










