بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

کراچی سمیت مختلف شہروں میں کل سے موسلا دھار بارش کا امکان

05 ستمبر, 2025 21:46

کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں کل سے موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 6 سے 9 ستمبر تک بارش کا سلسلہ جاری رہے گا، متعدد مقامات پر موسلا دھار بارش متوقع ہے۔

حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، سجاول میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ تھرپارکر، عمر کوٹ، میرپورخاص، سانگھڑ، خیرپور میں بھی تیز بارش کی پیش گوئی ہے۔

علاوہ ازیں  پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے مون سون بارشوں کے دسویں اسپیل کا الرٹ جاری کردیا ہے، جس میں کہا ہے کہ 6 سے 9 ستمبر تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، گوجرانوالہ، لاہور، گجرات اور سیالکوٹ سمیت مختلف شہروں میں بارشیں متوقع ہیں۔

اس کے علاوہ 7 سے 9 ستمبر کے دوران ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی علاقوں میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

ادارے نے صوبے کے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔