دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب، متعدد بند ٹوٹ گئے
بحرین کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف پیکج
بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں پانی چھوڑے جانے کے بعد پنجاب کے کئی اضلاع میں سیلابی صورتحال شدید ہوگئی ہے، گنڈا سنگھ والا کے مقام پر ستلج میں پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 27 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا جس کے باعث دریا انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کی لپیٹ میں ہے۔
سلیمانکی اور اسلام ہیڈ ورکس پر بھی پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہوچکی ہے، جبکہ بہاولپور کی چار تحصیلوں کے دریا کے کنارے واقع علاقے بند ٹوٹنے کے بعد زیرِ آب آگئے۔
دریائے راوی میں ہیڈ سدھنائی پر انتہائی اونچا اور ہیڈ بلوکی پر اونچے درجے کا سیلاب جاری ہے جہاں پانی کی آمد ایک لاکھ 38 ہزار 760 کیوسک ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح دریائے چناب میں خانکی، ہیڈ قادرآباد اور چنیوٹ کے مقامات پر بھی پانی بڑھنے سے صورتحال تشویشناک بنی ہوئی ہے۔
ملتان میں قاسم بیلا کے قریب شجاع آباد کینال میں پانی گنجائش سے تین گنا زیادہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں نہر اوور فلو کرنے لگی۔ شیر شاہ بند ٹوٹنے اور اوور فلو ہونے سے بھی کئی بستیاں ڈوب گئیں اور مکینوں کو گھروں سے نکلنے کا وقت نہ مل سکا۔
ادھر سکندری نالے میں پانی داخل ہونے سے شہری علاقوں کو خطرہ لاحق ہے، جبکہ اکبر فلڈ بند پر پانی کا دباؤ بڑھنے سے اکبر پور اور بستی کوتوال سمیت قریبی دیہات زیرِ آب آگئے ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











