بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

بھارت نے پھر ستلج میں سیلابی ریلا چھوڑ دیا، فلڈ الرٹ جاری

05 ستمبر, 2025 18:41

اسلام آباد: بھارت نے پاکستان کو آگاہ کرت ہوئے ایک مرتبہ پھر بڑا سیلابی ریلا چھوڑ دیا۔

بھارت کی جانب سے سیلابی ریلا چھوڑے جانے سے متعلق بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستانی حکام کو آگاہ کیا ہے۔

بھارت کی جانب سے اطلاع موصول ہونے کے بعد وزارت آبی وسائل نے اس کے متعلق فلڈ الرٹ جاری کردیا۔

حکام کا بتانا ہےکہ بھارت کی جانب سے آنے والے پانی کے ریلوں کے باعث دریائے ستلج میں ہری کے زیریں اور فیروز پور زیریں پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

دریائے ستلج میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد پاک پتن کی تحصیل عارف والا کے مزید کئی دیہات اور بستیاں زیر آب آگئے

اس کےعلاوہ بہاول نگر، چشتیاں، عاکوکا اور بھوکاں پتن میں سیلاب کے باعث بہت سی بستیاں زیر آب ہیں ا ور  ان بستیوں میں بچوں کی بھی بڑی تعداد موجود ہے۔

اس کے ساتھ پنجاب میں دریائے ستلج کی بیلٹ میں پہلےسے تباہ حال دیہات میں پانی کی سطح مزید بلند ہونے کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔