دوسروں کی خدمت کا جذبہ ہی ہماری سماجی، معاشرتی اقدار اور تہذیب کا اثاثہ ہے، وزیراعظم
دوسروں کی خدمت کا جذبہ ہی ہماری سماجی، معاشرتی اقدار اور تہذیب کا اثاثہ ہے، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دوسروں کی خدمت کا جذبہ ہی ہماری سماجی، معاشرتی اقدار اور تہذیب کا اثاثہ ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے عطیات کے عالمی دن پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن معاشرتی فلاح و بہبود میں امداد و عطیات کی اہمیت اجاگر کرتا ہے، تاریخ گواہ ہے پاکستانی بلارنگ و نسل اور تعصب دوسروں کی مدد کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دوسروں کی خدمت کا جذبہ ہی ہماری سماجی، معاشرتی اقدار اور تہذیب کا اثاثہ ہے، پاکستان کے رضا کار و خدمت کاروں نے ہر مشکل میں لوگوں کی عملی اور مالی مدد کی۔
ان کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر پاکستان کا نام سب سے زیادہ عطیات دینے والے ممالک میں شامل ہے، مخیر حضرات مفت علاج، دستر خوان، ایمبولینس سروس جیسی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ فخر ہے ہمارے معاشرے میں بے لوث خدمت اور فلاحی کاموں کی قدر کی جاتی ہے۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ حکومت بھی تخفیف غربت اور فلاحی کاموں کے مختلف پروگرام چلا رہی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











