بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

کراچی میں 12 ربیع الاول کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری

05 ستمبر, 2025 18:17

کراچی میں بارہ ربیع الاول کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ایم اے جناح روڈ پر عام ٹریفک بند ہوگا جلوس میں صرف اسٹیکر والی گاڑیاں داخل ہو سکیں گی۔

تمام ایس ایس پیز ٹریفک اپنے اضلاع میں جلوسوں کی نگرانی کریں گے جلوس کے سلسلے میں گرومندر سے نمائش جانے  والی ٹریفک کو متبادل راستوں پر بھیجا جائے گا۔

شارع فیصل سے نمائش جانے والی ٹریفک کوسوسائٹی سگنل سے کشمیر روڈ کی جانب موڑا جائے گا، لکی اسٹار سے ایمپریس مارکیٹ جانے والی ٹریفک کو صدر دواخانہ سے پیپلز چورنگی  موڑا جائے گا، بارہ ربیع الاول کے دن ایم آر کیانی چوک سے کورٹ روڈ ٹریفک کے لیے بند ہوگا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق کورٹ روڈ سے آنے والے ٹریفک کوپاکستان چوک کی طرف موڑا جائے گا، شارع لیاقت سے برنس روڈ آنے والے ٹریفک کو پاکستان چوک کی طرف موڑا جائے گا

بارہ ربیع الاول کے دن شہر بھر میں ہیوی اور کمرشل ٹریفک کے داخلے پر پابندی عائد ہوگی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔