ٹرین سے سفر کرنے والے مسافر ہوجائیں ہوشیار! بڑا اعلان ہوگیا
important announcement by Pakistan Railways
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا اعلان کردیا ہے۔
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کراچی چیمبر آف کامرس کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ریل کا بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے اور اس میں سہولت فراہم کرنے والے دونوں افراد کو جیل کی سزا دی جائے گی۔ صرف بغیر ٹکٹ سفر کے باعث ریلوے کو سالانہ ایک ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ رواں سال ریلوے کی 50 ارب روپے مالیت کی زمین واگزار کرانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جس میں سے اب تک 15 ارب روپے مالیت کی زمین واپس لی جا چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریلوے کی مال بردار (فریٹ) ٹرینوں کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے، این ایل سی کو دو فریٹ ٹرینیں فراہم کر دی گئی ہیں جبکہ مزید دس ٹرینوں کی طلب موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریلوے کی 11 ٹرینیں آؤٹ سورس کی جا چکی ہیں اور مزید 9 ٹرینیں جلد آؤٹ سورس کی جائیں گی، جبکہ سال کے اختتام تک 38 ٹرینیں مکمل طور پر نجی شعبے کے حوالے کر دی جائیں گی۔
حنیف عباسی نے کہا کہ سندھ حکومت کے ساتھ ایک معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کراچی ریلوے اسٹیشن اور تمام ٹرینوں کی صفائی کا انتظام سنبھالے گی۔ اس کے علاوہ کراچی کینٹ اسٹیشن پر ایک جدید سی آئی پی لاؤنج تعمیر کیا جا رہا ہے جو معیار کے لحاظ سے یورپی سہولیات سے بھی بہتر ہوگا، جبکہ ملک کے 40 ریلوے اسٹیشنز پر مسافروں کے لیے وائی فائی کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









