اہل ہونے کے باوجود شناختی کارڈ نہ بنوانے والوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
Great News for Those Getting Their ID Cards Made
ملک بھر میں 70 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کی جانب سے اہل ہونے کے باوجود تاحال قومی شناختی کارڈ نہ بنوانے کا انکشاف ہوا ہے۔
نادرا کے ڈیٹا بیس کے مطابق ان تمام افراد کی عمر 18 برس سے زائد ہو چکی ہے، جبکہ ان کا ‘ب فارم’، برتھ سرٹیفکیٹ یا یونین کونسل میں اندراج موجود ہے، لیکن انہوں نے ابھی تک قومی شناختی کارڈ حاصل نہیں کیا۔
نادرا حکام کے مطابق شناختی کارڈ نہ بنوانے والے یہ لاکھوں شہری جعلسازوں کے لیے آسان ہدف بن سکتے ہیں، جو ان افراد کے فیملی ٹری میں افغان باشندوں کا جعلی اندراج کروا کر شہریت حاصل کرنے کی راہ ہموار کر سکتے ہیں۔ یہ عمل نہ صرف نادرا کے سسٹم کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے بلکہ ملکی سلامتی اور شناختی نظام کی شفافیت کے لیے بھی شدید خدشات پیدا کر رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق اس غفلت کی بنیادی وجہ عوامی آگاہی کا فقدان، سرکاری اداروں سے عدم دلچسپی یا سسٹم پر عدم اعتماد ہو سکتا ہے۔ تاہم، حکام کا کہنا ہے کہ عوام کو چاہیے کہ وہ جلد از جلد اپنا شناختی کارڈ بنوائیں تاکہ نہ صرف اپنی شناخت محفوظ بنا سکیں بلکہ جعلساز عناصر کی سرگرمیوں کو بھی روکا جا سکے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








