بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

جلال پور پیر والا میں ریسکیو عمل کے دوران کشتی کو حادثہ، 6 افراد جاں بحق

06 ستمبر, 2025 21:23

ملتان کی تحصیل جلال پور پیر والا میں دریائے چناب میں ریسکیوکے دوران کشتی ڈوب گئی حادثے میں چھ افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق مرنے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈوبنے والوں میں 5 بچے اور ایک خاتون شامل ہیں، ڈوبنے والوں میں دو نہایت کم عمر بچے بھی شامل ہیں جن میں سے ایک کی عمر 3 ماہ اور دوسرے کی 6 ماہ ہے۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ 3 سال کی ماہ نور، 6 سال کی فاطمہ اور 7 سال کا عامر بھی کشتی ڈوبنے کے واقعے میں جان سے گیا۔

 

ذرائع کے مطابق کشتی میں 20 سے زائد افراد سوار تھے، متعدد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا، ڈوبنے والے دیگر افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

سیلابی ریلے تباہی مچاتے صوبے کے آخری مقام ہیڈ پنجند کی جانب بڑھ رہے ہیں، ہیڈ مرالہ، راوی سائفن اور ہیڈ خانکی پر اونچے درجے کا سیلاب ہے جبکہ ملتان کے ہیڈ محمد والا اور شیرشاہ بند پر پانی کا دباؤ خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔