بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

یوم دفاع و شہدا، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شہدا کو خراج عقیدت

06 ستمبر, 2025 00:31

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق یوم دفاع و شہدا،فیلڈ مارشل عاصم منیر نے شہدا کو خراج عقیدت کیا ہے

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، نیول چیف، ایئرچیف نے مسلح افواج کے بہادر شہدا اور ان کے خاندانوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 6ستمبر1965 پاکستانی قوم کے غیرمتزلزل عزم اور جذبے کا مظہر ہے، اس تاریخی دن پر ہمارے بہادر سپاہی سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے رہے۔

اسلحے اور تعداد میں برتر دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنایاگیا، فوجی جوانوں ںے بہادری کے کارناموں نے پیغام چھوڑا، متحد قوم کو کبھی شکست نہیں دی جاسکتی۔

آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق نڈر ہیروز کی ہمت نسلوں کو متاثر کرتی رہے گی، ان کی میراث ہمیشہ زندہ رہے گی۔

 

قوم شہدا، غازیوں، ان کے بہادر خاندانوں کو خراج عقیدت اور سلام پیش کرتی ہے، شہدا اور غازیوں نے اس عظیم  ملک کی سلامتی کے لیے بے مثال قربانیاں دیں۔

بیرونی جارحیت، دہشت گردی اور قدرتی آفات میں افواج نے ہمیشہ قوم کا ساتھ دیا افواج پاکستان بھر میں  جاری سیلاب کے متاثرین کی ہرممکن مدد کریں گی، آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق افواج اس مشکل گھڑی میں یوم دفاع و شہدا انتہائی سادگی سے منائیں گے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔