بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

سیلاب متاثرین کے لیے امریکا سے امدادی سامان لیکر پہلی پرواز پاکستان پہنچ گئی

06 ستمبر, 2025 12:12

سیلاب متاثرین کے لیے امریکا سے امدادی سامان لیکر پہلی پرواز پاکستان پہنچ گئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان میں جاری سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر امریکہ نے آرمی سینٹرل کمانڈ (یو ایس آرسینٹ) کے ذریعے پاکستان کی متاثرہ آبادی کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد فراہم کی ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اس سلسلے میں مجموعی طور پر چھ پروازیں پاکستان پہنچیں گی، جن میں خیمے، ڈی واٹرنگ پمپ اور جنریٹر سمیت دیگر ضروری سامان شامل ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ پہلی پرواز آج پاکستان پہنچی، امریکی ناظم الامور اور کمانڈر یو ایس آرسینٹ نے ابتدائی امدادی سامان کی پاکستان آرمی کو باضابطہ حوالگی کی تقریب میں شرکت کی، یہ سامان پاک فوج کے فلڈ ریلیف کیمپس میں منتقل کیا جائے گا، جہاں سے اسے متاثرہ عوام میں تقسیم کیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام ان مشکل حالات میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہونے پر امریکی حکومت اور افواج کے شکر گزار ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔