سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری
Great news for Pakistanis traveling to Saudi Arabia
پاکستانی ایئرلائنز کی سعودی عرب کے لیے براہِ راست پروازوں کا آڈٹ مکمل کر لیا گیا ہے۔
سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (گاکا) کی دو ٹیموں نے مرحلہ وار 6 ایئرپورٹس کا آڈٹ کیا، جن میں لاہور، ملتان، فیصل آباد، اسلام آباد، پشاور اور کراچی شامل ہیں۔ سیالکوٹ ایئرپورٹ بھی آڈٹ پلان میں شامل تھا لیکن وہاں سیلاب کے باعث آڈٹ نہیں کیا جا سکا۔
آڈٹ کے دوران ایئرپورٹس کی سیکیورٹی، اے ایس ایف کے سیکیورٹی پروسیجرز، کارگو ہینڈلنگ، ایئرلائن فلائٹ کے طریقہ کار، ریگولیٹڈ ایجنٹ سیکیورٹی اور فلائٹ کچن کے سرٹیفائیڈ پروسیجرز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
گاکا کی ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی سے ملاقات بھی کی اور آڈٹ سے متعلق تبادلہ خیال کیا، جبکہ سول ایوی ایشن اتھارٹی (CAA) نے سعودی حکام کو مکمل تعاون فراہم کیا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








