منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

ملک کے دفاع کے ہر محاذ پر قربانی دینے والے ہیروز کو قوم کا سلام

06 ستمبر, 2025 13:37

معرکۂ حق میں ہر محاذ پر ملکی دفاع کو مضبوط بنانے اور دشمن کو دھول چٹانے والے جانباز ہیروز کو سلام ہے۔

پاکستان نیوی کے جانباز سپوتوں نے آپریشن بنیان المرصوص میں سمندری حدود کا کامیاب دفاع کر کے تاریخ رقم کی۔

معرکۂ حق کی شاندار کامیابیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے پاکستان نیوی کے وائس ایڈمرل راجہ رب نواز (ستارۂ بسالت) نے کہا کہ حالیہ معرکۂ حق اور آپریشن بنیان المرصوص کے دوران پاکستان نیوی کے تمام آپریشنز کی میں نے چیف آف دی نیول اسٹاف کی اسٹریٹیجک رہنمائی میں براہِ راست نگرانی کی۔

وائس ایڈمرل راجہ رب نواز کا کہنا تھا کہ الحمدللہ، پاکستان نیوی مکمل طور پر تیار تھی اور ہمارے شپس، ایئرکرافٹس اور میرینز اپنی اپنی ذمہ داریوں پر مؤثر انداز میں تعینات تھے، ہم نے دشمن کو مؤثر طریقے سے ڈیٹر کیا، حالانکہ وہ خود کو بحری طاقت میں برتر سمجھتا تھا، مگر کسی قسم کی مہم جوئی کی جرات نہ کر سکا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نیوی نے وطن کے سمندری مفادات محفوظ بنائے اور سمندری حدود کا بھرپور دفاع کیا، میرا قوم سے پیغام ہے کہ پاکستان نیوی کی تیاری ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید بہتر ہوگی اور انشاءاللہ ہر موقع پر سمندری حدود کا بھرپور دفاع کرے گی۔

قوم اپنے بہادر سپوتوں پر فخر کرتی ہے جنہوں نے جان ہتھیلی پر رکھ کر وطن کی حرمت کی لاج رکھی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔