نئی الیکٹرک بائیک اسکیم لانچ؛ جانیے حاصل کرنے کا طریقہ
New Electric Bike Scheme Launched; Find Out How to Get One
حکومت نے نئی الیکٹرک بائیک اسکیم لانچ کردی ہے۔
وفاقی حکومت نے ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ اور ایندھن کے متبادل کے طور پر ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے "پاکستان ایکسیلیریٹڈ وہیکل الیکٹریفیکیشن” پروگرام کے تحت ایک نئی اسکیم متعارف کرائی ہے۔ اس اسکیم کے تحت شہریوں کو کراؤن الیکٹرک موٹر سائیکلیں سبسڈی کے ساتھ آسان اقساط میں فراہم کی جائیں گی۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق حکومت فی موٹر سائیکل 50 ہزار روپے کی سبسڈی فراہم کرے گی، جبکہ قسطوں پر خریداری کے خواہشمند افراد سے زیرو مارک اپ اور کوئی پروسیسنگ فیس وصول نہیں کی جائے گی۔ یہ اقدام الیکٹرک وہیکلز کے فروغ، ایندھن پر انحصار میں کمی اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے حکومت کی کوششوں کا حصہ ہے۔
اس اسکیم کے تحت ملک بھر کے تمام پاکستانی شہری درخواست دے سکتے ہیں، بشرطیکہ ان کی عمر 18 سے 65 سال کے درمیان ہو۔ تاہم، ترجیحی بنیادوں پر خواتین، معذور افراد اور اوورسیز پاکستانیوں کو شامل کیا جائے گا۔
اس منصوبے کو پاکستان کی معروف الیکٹرک وہیکل کمپنی "کراؤن الیکٹرک موبلٹی” کے تعاون سے نافذ کیا جا رہا ہے، جو ملک میں برقی گاڑیوں کی تیاری کے میدان میں نمایاں مقام رکھتی ہے۔
درخواست دینے کے خواہشمند افراد کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صرف سرکاری پورٹل www.pave.gov.pk
کے ذریعے اپنی درخواستیں جمع کرائیں۔ امیدواروں کا انتخاب کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے کیا جائے گا تاکہ مکمل شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








