یوم دفاع و شہداء کے موقع پر آئی ایس پی آر نے نیا ملی نغمہ "اللہ ہو” جاری کردیا
یوم دفاع و شہداء کے موقع پر آئی ایس پی آر نے نیا ملی نغمہ "اللہ ہو" جاری کردیا
معروف گلوکار ساحر علی بگا کی آواز میں نغمہ، تینوں مسلح افواج کی یکجہتی اور وطن سے بے مثال وفا کی عظیم داستان ہے۔
نغمے میں پاک افواج کی بہادری اور پاکستانی قوم کے جذبے کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا، نغمے میں "اللہ ہو” کی گونج دشمن کو للکار اور وطن سے محبت کا پیغام ہے۔
نغمے میں پاکستان کی مسلح افواج کے دفاعِ وطن کی شاندار عکاسی کی گئی، نغمے میں بہادری، قربانی اور وطن کے وقار کا دلکش امتزاج شامل ہے۔
نغمے کے ذریعے سرحدوں کے محافظ پاک فوج کے جانبازوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا، نغمے میں آسمانوں کی نگہبان پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور جرات مندانہ کردار کو بھی اجاگر کیا گیا۔
نغمے میں ملک کی بحری سرحدوں کی پاسبان پاک بحریہ کے شاندار کارناموں کو سراہا گیا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








