عید میلاد النبیﷺپر قیدیوں کی سزا میں 180 روز کی خصوصی معافی منظور
Special amnesty granted to prisoners for 180 days on the occasion of Eid Milad-un-Nabi (PBUH).
صدر مملکت آصف علی زرداری نے عید میلاد النبیﷺ پر قیدیوں کی سزا میں 180 روز کی خصوصی معافی منظور کرلی۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت کی جانب سے یہ معافی آئین کے آرٹیکل45 کے تحت وزیراعظم کی مشاورت اور اتفاقِ رائےسے دی گئی۔
وفاقی کابینہ نے 100 روز کی معافی سفارش کی تاہم مشاورت کے بعد صدر اور وزیراعظم نے اسے بڑھا کر 180 دن کردیا۔ ایوان صدر کے اعلامیے کے مطابق خصوصی معافی ان قیدیوں پر لاگو ہوگی جو قانون کے تحت معیار پر پورے اترتے ہیں۔
ایوان صدر کا کہنا ہے کہ قتل، دہشت گردی، جاسوسی اوربڑے مالیاتی جرائم میں سزایافتہ قیدیوں پر معافی کا اطلاق نہیں ہوگا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








