پاکستان میں چاند گرہن کب ہوگا؟ اسپارکو نے اعلان کردیا
when-will-the-lunar-eclipse-occur-in-pakistan-sparko-has-announced
اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے اعلان کیا ہے کہ 7 اور 8 ستمبر کے درمیان مکمل چاند گرہن کا نظارہ ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق چاند گرہن کا مشاہدہ یورپ، ایشیا، آسٹریلیا، افریقا، شمالی امریکا کے مغربی اور جنوبی امریکا کے مشرقی کچھ حصوں میں دیکھا جاسکے گا۔
تاہم اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے مطابق پاکستان کے آسمان پر 7 ستمبر کو چاند گرہن کا نظارہ ہوگا، چاند گرہن رات 8 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا، گرہن کا عروج رات 1 بجکر 55 منٹ پر ہوگا۔
سپارکو کا کہنا ہے کہ چاند مکمل طور پر زمین کے سائے میں چھپ جائے گا اور رات کے آخری پہر تک جاری رہے گا، چاند گرہن کا مشاہدہ پاکستان میں بھی کیا جاسکے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








