انقرہ میں پاکستانی سفارت خانے میں یومِ دفاع و شہداء کی تقریب
انقرہ میں پاکستانی سفارت خانے میں یومِ دفاع و شہداء شایانِ شان طریقے سے منایا گیا۔
تقریب میں سینئر ترک سول و ملٹری حکام، سفارت کار، دفاعی و فوجی اتاشی، میڈیا نمائندگان اور ترک میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے افراد شامل
تقریب میں پاکستانی افواج کی جرات، قربانیوں اور عزمِ صمیم کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا، ترکی کے وزیرِ دفاع یاشار گولر مہمانِ خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔
وزیرِ دفاع یاشار گولر نے پاکستان اور ترکی کے گہرے برادرانہ تعلقات کو سراہا اور دفاعی و اسٹریٹجک تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
ترک وزیر دفاع نے پاکستان کی مسلح افواج کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے تمام بنیادی معاملات پر ترکی کی پختہ یکجہتی کا اعادہ کیا۔
یاشار گولر کا دفاعی تعاون میں توسیع، مشترکہ پیداوار، تربیت اور انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں کو مزید فروغ دینے کا عزم ظاہر کیا گیا۔
پاکستانی سفیر ڈاکٹر یوسف جنید کا 6 ستمبر کی اہمیت پر خطاب میں قوم کی جرات اور اتحاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ 1965 میں دشمن نے بلااشتعال حملہ کیا، مگر پاکستانی افواج نے قوم کی حمایت سے مادرِ وطن کے ایک ایک انچ کا دفاع کیا”۔
سفیر نے "معرکۂ حق” میں پاکستان کی کامیاب عسکری حکمتِ عملی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن کا انحصار مسئلہ کشمیر کے پرامن حل پر ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








