بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

نظام انصاف میں مصنوعی ذہانت کا استعمال ہونا چاہیے، چیف جسٹس آف پاکستان

08 ستمبر, 2025 11:00

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ نظام انصاف میں مصنوعی ذہانت کا استعمال ہونا چاہیے۔

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ قانون کی بالادستی کے لیے کام کیا، عہدہ سنبھالنے کے بعد اصلاحات کی ضرورت محسوس کی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے 5 بنیادوں پر اصلاحات شروع کیں، عدالتی نظام میں شفافیت سے سائلین کو فوری انصاف ملے گا، ٹیکنالوجی کے ذریعے عدالتی نظام کو مؤثر بنایا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مقدمات کو جلد نمٹانا ترجیح ہونی چاہیے، اسلام آباد: ڈیجیٹل کیس فائلنگ کا نظام وضع کیا گیا، عدالتوں میں ای سروسز کا آغاز کیا جاچکا ہے، نظام انصاف میں مصنوعی ذہانت کا استعمال ہونا چاہیے۔

یحییٰ آفریدی نے کہا کہ کیسز کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے مقرر کیا جائے گا، فسیلی ٹیشن سینٹر یکم اکتوبر سے کام شروع کردے گا، عدالتی نظام میں شفافیت سے انصاف کی بروقت فراہمی ہوگی۔

چیف جسٹس آف پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ رولز کو ایک دن میں نہیں بنایا جاسکتا، پروپوزلز کمیٹی کے سامنے رکھے جائیں گے، کمیٹی جو تجویز کرے گی اس کے مطابق آگے چلیں گے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔