بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

علیمہ خان سے سوال کیوں پوچھا؟ پی ٹی آئی کارکنان کا صحافیوں پر تشدد اور گالم گلوچ

08 ستمبر, 2025 16:25

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں علیمہ خان سے سوال کرنے پر صحافیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ پی ٹی آئی کارکنوں نے صحافیوں پر حملہ کیا اور انہیں دھکے دیے۔

اطلاعات کے مطابق صحافی طیب بلوچ کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ دیگر صحافیوں اور کیمرہ مین نے انہیں بچانے کی کوشش کی۔ اس دوران صحافی اعجاز احمد اور کئی دوسرے صحافیوں کے ساتھ بھی بدسلوکی ہوئی۔ موقع پر گالم گلوچ اور دھکم پیل کا سلسلہ جاری رہا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دو دن سے تحریک انصاف کا سوشل میڈیا مسلسل صحافیوں کو دھمکیاں دے رہا تھا۔ ان دھمکیوں کے بعد یہ حملہ ہوا جس سے صحافیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

واقعہ کے بعد صحافی برادری نے سخت ردعمل دیا۔ انہوں نے علیمہ خان کی میڈیا ٹاک کا بائیکاٹ کر دیا اور کہا کہ صحافیوں پر حملہ آزادی صحافت پر حملہ ہے۔ اس واقعے کی مذمت مختلف صحافتی حلقوں میں کی جا رہی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔