بدھ، 3-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

نادرا کی سہولیات سے گھر بیٹھے فائدہ اٹھائیں؛ مگر کیسے!! استعمال کا طریقہ جان لیں

08 ستمبر, 2025 14:03

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے اپنی پاک آئی ڈی موبائل ایپ کا نیا ورژن جاری کر دیا ہے۔

نادرا کی پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے نئے ورژن میں شہریوں کی سہولت اور رجسٹریشن کے عمل کو مزید مؤثر اور آسان بنانے کے لیے متعدد جدید فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔ نادرا حکام کے مطابق اپ گریڈ شدہ ایپ میں نیا اور بہتر ڈیش بورڈ، سرچ آپشن میں بہتری اور شناختی کارڈ کی منسوخی کا تیز ترین طریقہ کار شامل کیا گیا ہے۔

ایپ کی تمام خصوصیات اب انگریزی کے ساتھ ساتھ اردو زبان میں بھی دستیاب ہیں، تاکہ دیہی علاقوں میں رہنے والے افراد بھی آسانی سے اس سہولت سے مستفید ہو سکیں۔ مزید یہ کہ اب صارفین درخواستوں کی ٹریکنگ براہِ راست ایپ کے اِن باکس کے ذریعے کر سکتے ہیں، جب کہ بعض منتخب اضلاع میں یونین کونسلز کے اشتراک سے آن لائن ڈیتھ رجسٹریشن کی سہولت بھی متعارف کرا دی گئی ہے۔

نادرا نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایپ کا نیا ورژن ڈاؤن لوڈ کریں تاکہ وہ ان جدید اور مؤثر سہولیات سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔

دوسری جانب میئر مرتضیٰ وہاب نے بابربازار، لانڈھی میں اپ گریڈ شدہ نادرا رجسٹریشن سینٹر کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ نادرا کاؤنٹرز شہر کی تمام یونین کونسلز میں قائم کیے جائیں گے۔

میئر کراچی نے کہا کہ لیاری کے ککری گراؤنڈ میں نئے رجسٹریشن سینٹر کے قیام کے لیے فزیبلٹی اسٹڈی جاری ہے، جبکہ گلشن اقبال، گلبرگ اور سرجانی ٹاؤن میں نادرا کے میگا سینٹرز کی تعمیر بھی جاری ہے، تاکہ شہریوں کو رجسٹریشن سے متعلق مزید سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔