متحدہ عرب امارات کی نیول فورسز کے کمانڈر کا دورہ پاکستان، چیئرمین چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے ملاقات
commander-of-the-united-arab-emirates-naval-forces-visits-pakistan
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے متحدہ عرب امارات کی نیول فورسز کے کمانڈر نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز میں اہم ملاقات کی ہے۔
جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز آمد پر میجر جنرل حمید محمد عبداللہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا
آئی ایس پی آر کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے سربراہ اماراتی نیول فورس کی ملاقات میں پیشہ ورانہ امور، عالمی و علاقائی جیو اسٹریٹجک ماحول پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر دونوں رہ نماؤں نے دوطرفہ دفاعی و سیکیورٹی تعاون کے فروغ پر زور دیتے ہوئے میری ٹائم ڈومین میں تعاون کو علاقائی امن و استحکام کیلئے اہم قرار دیا۔
ملاقات میں میجر جنرل حمید محمد عبداللہ نے پاک افواج کے پیشہ ورانہ معیار کو سراہا، دہشت گردی کے خلاف قربانیوں، خطے کے امن کیلئے کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








