بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

بارشیں ہی بارشیں؛ تعلیمی اداروں میں 10 ستمبر تک عام تعطیل کا اعلان

08 ستمبر, 2025 11:15

ضلع سیالکوٹ میں سیلابی صورتحال کے باعث 80 سرکاری اسکول 10 ستمبر تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صباء اصغر علی کے مطابق متعدد اسکول سیلابی پانی سے متاثر ہوئے ہیں، جبکہ کچھ اسکولوں میں پانی تاحال جمع ہے۔ اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے موصولہ ہدایت نامے کی روشنی میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ سیالکوٹ تحصیل کے کئی اسکول 8 سے 10 ستمبر تک بند رہیں گے، جبکہ ڈسکہ، پسرور اور سمبڑیال کی تحصیلوں کے متعدد اسکولوں میں تدریسی عمل عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔

 حکام کا کہنا ہے کہ اسکولوں کے احاطے میں پانی داخل ہونے کا خدشہ برقرار ہے، اور بچوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔