بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

بینظیر انکم سپورٹ کے نئے پروگرام میں شمولیت کا آسان طریقہ سامنے آگیا؛ جانیے

08 ستمبر, 2025 10:59

بینظیر انکم سپورٹ کے نئے پروگرام میں شمولیت کا آسان طریقہ سامنے آگیا ہے۔

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے تحت شروع کیے گئے بینظیر نشونما پروگرام میں شمولیت کے لیے اہلیت کی شرائط اور اندراج کا طریقہ کار واضح کر دیا گیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد حاملہ خواتین، دودھ پلانے والی ماؤں اور دو سال سے کم عمر بچوں (23 ماہ تک) کی معاونت کرنا ہے تاکہ ان کی صحت اور نشونما بہتر ہو سکے۔

بینظیر نشونما پروگرام میں شامل ہونے کے لیے خواتین کو بی آئی ایس پی کفالت پروگرام میں باقاعدہ رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے اور انہیں درج ذیل شرائط پر پورا اترنا ہوگا۔ پروگرام میں اندراج کے لیے تحصیل یا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال میں نشونما مرکز قائم کیا گیا ہے جہاں اہل خواتین رجسٹریشن کرا سکتی ہیں۔ اندراج کے دوران خواتین کو اپنے شناختی کارڈ، بچے کا نادرا کا جاری کردہ بی فارم اور حفاظتی ٹیکوں کا کارڈ جمع کروانا ہوگا۔

پروگرام کے تحت حاملہ خواتین کو دوران حمل ہر سہ ماہی 2,500 روپے دیے جائیں گے، جبکہ بچے کی پیدائش پر بیٹے کے لیے 2,500 روپے اور بیٹی کے لیے 3,000 روپے (بشمول 500 روپے سفری اخراجات) فراہم کیے جائیں گے جو بچے کی دو سال کی عمر تک جاری رہیں گے۔ یہ رقم بی آئی ایس پی کفالت کی رقم کے علاوہ دی جائے گی۔

علاوہ ازیں حاملہ خواتین، دودھ پلانے والی ماؤں اور بچوں کو خصوصی غذائیت سے بھرپور خوراک بھی فراہم کی جائے گی تاکہ ان کی نشونما میں مدد ملے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔