سرکاری ملازمین کیلئے اچھی خبر؛ پینشن سے متعلق بڑی خوشخبری آگئی
Which government employees will no longer receive pensions?
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے احساس ای پنشن سسٹم کے اجراء کی منظوری دے دی ہے، جو یکم جنوری 2026 سے نافذ العمل ہوگا۔
وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ نے اس حوالے سے کانسپٹ پیپر تیار کر لیا ہے اور اسے عملی جامہ پہنانے کے لیے محکمہ خزانہ کو احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ اس نئے نظام کے تحت پنشن کی ادائیگیاں مکمل طور پر ڈیجیٹل اور پیپر لیس طریقے سے کی جائیں گی، جس سے موجودہ پیپر بیسڈ نظام کو مکمل طور پر تبدیل کر دیا جائے گا۔
نئے ای پنشن سسٹم میں ملازمین ریٹائرمنٹ سے 6 ماہ قبل آن لائن پورٹل پر ڈیجیٹل فارم بھر کر پنشن کیس داخل کرا سکیں گے، اور اس کے بعد کسی بھی مرحلے پر فزیکل فائل یا دستاویزات کی ضرورت نہیں ہوگی۔ تمام ویریفکیشن، منظوری اور دیگر کارروائیاں ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے مکمل ہوں گی۔ اس خودکار نظام کے تحت سینکشن آرڈر، ریٹائرمنٹ آرڈر، پنشن پیپرز اور پنشن پیمنٹ آرڈر خود بخود تیار ہو جائیں گے۔
وزیر اعلیٰ، چیف سیکرٹری اور سیکرٹری خزانہ اس پورے عمل کی کارکردگی کو ڈیش بورڈ کے ذریعے مانیٹر کریں گے۔ ای پنشن سسٹم نادرا، آڈیٹر جنرل آفس اور بینکوں کے ساتھ منسلک ہوگا تاکہ مقررہ وقت پر پنشن کی رقم ریٹائرڈ ملازم کے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کی جا سکے۔ اس نظام کو دیرپا بنانے کے لیے متعلقہ قوانین میں ضروری ترامیم بھی تجویز کی گئی ہیں۔
وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا ای پنشن سسٹم کا آغاز کر کے ملک کا پہلا صوبہ بن جائے گا جو پنشن کی ادائیگیوں کو مکمل ڈیجیٹل کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اب تک 36 مختلف عوامی خدمات کو آن لائن کر دیا ہے اور باقی خدمات کو بھی جلد ہی ڈیجیٹل کرنے کے لیے کام جاری ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








